Duration 16:52

کوئی شرم والا ہوتا تو گھر میں بیٹھ جاتا، مریم نواز شریف کا مانسہرہ جلسے سے خطاب China

27 381 watched
0
387
Published 18 Nov 2020

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب تک یہ جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے یہ ملک نہیں نہیں سکتا اور جب تک یہ جعلی حکومت ہے آپ کا ووٹ چوری ہوتا رہے گا۔ مانسہرہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ابتدا میں پنجابی زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں میزبان بھی میں ہوں اور مہمان بھی میں ہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آج یہ پتہ چل گیا کہ ہزارہ نواز شریف کا تھا، نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کا ہی رہے گا۔ انہوں نے نوجوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان میں جس بھی صوبے یا جگہ جاتی ہوں تو مجھے جلسے میں سب سے زیادہ بڑی تعداد میں نوجوان شیر نظر آتے ہیں جبکہ ہمارے بزرگوں کا جذبہ بھی دیکھنے کے قابل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا ہزارہ کے ساتھ رشتہ بہت پرانا ہے اور ہزارہ اور مانسہرہ اس بات کی گواہی دے گا کہ ناصرف آپ نے یہ رشتہ نبھایا بلکہ نواز شریف نے بھی اس رشتے کو ہمیشہ نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آپ سے وفا نبھائی اور آج پاکستان اور ہزارہ کے عوام سے نواز شریف نے جو وعدے نبھائے، آج اسی کی سزا ناصرف پاکستان بلکہ مسلم لیگ(ن) اور آپ کا محبوب لیڈر نواز شریف بھگت رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آپ سے کیے گئے وعدے نبھائے اور جس نے پورے پاکستان میں ایک اینٹ نہیں دکھائی، جو آپ کے ووٹ چوری کر کے لے گیا، آج وہ نواز شریف کی ہزارہ موٹروے پر بڑی چالاکی سے اپنی تختی لگا کر چلا گیا، تختی لگانے والا سمجھتا ہے کہ عوام نہیں جانتے کہ یہ موٹروے کس نے بنائی ہے۔ مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی بتا دو کہ نواز شریف کا پاکستان اچھا تھا یا اس ووٹ چور کا پاکستان اچھا ہے، کیا ڈھائی سال قبل جس نئے پاکستان کا آپ سے وعدہ کیا گیا تھا، کیا وہ آپ کو ملا، کیا ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک بھی وکری کسی کو ملی، کیا 50لاکھ گھروں میں سے ایک کمرہ بھی کسی کو ملا، کیا 47روپے پیٹرول کسی کو ملا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات جان لو کہ جب تک یہ جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے یہ ملک نہیں نہیں چل سکتا، جب تک یہ جعلی حکومت ہے مہنگائی کم نہیں ہو سکتی، جب تک یہ جعلی حکومت ہے، غریب کا شولہا نہیں جل سکتا، جب تک یہ جعلی حکومت غریب کا گھر نہیں چل سکتا، ہمارے غریب مریضوں کو سسکتی دوائی نہیں مل سکتی، جب تک یہ جعلی حکومت ہمارے سروں پر ہے آٹا چوری نہیں رکے گی، چینی چوری نہیں رکے گی اور جب تک یہ جعلی حکومت ہے آپ کا ووٹ چوری ہوتا رہے گا۔ Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world. Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: /c/CapitalTVLive Like us on Facebook: https://www.facebook.com/CapitalTV.PK Follow Us on Twitter: https://twitter.com/CTV_Digital #CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan

Category

Show more

Comments - 181