Duration 1:10

Pakistan people party renhnoma sardar nabeel gabool

Published 22 Sep 2021

ملیر , پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ 2022عمران خان کی حکومت کا خاتمے کا سال ہے، آنے والی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مشترکہ طور پر بنائیں گی، عمران خان کو لانے والے سوچیں کہ اس نے دہشتگردوں کو عام معافی دینے کا اعلان کیوں کیا ہے، ملک میں اس وقت سویلین مارشلہ نافذ ہے، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث عوام روڈوں پر نکلنے کے لیے تیار ہے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی رہنماءاور سابق ایم این اے سردار نبیل گبول نے ملیر پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار نبیل گبول نے کہاکہ بلوچستا ن میں عدم اعتماد کو روک کر سول مارشلہ والا تاثر دیا جا رہا ہے، ملک کے اندر اس وقت لاقانونیت چل رہی ہے، جمہوریت کے نام پر عمران خان سویلین حکومت کا ڈکٹیٹر ہے اور ملک میں سویلین مارشلہ ہے، عمران خان کے باعث پاکستانی روپیہ کی قیمت بنگلادیش اور افغانستان سے بھی کم ہے، نبیل گبول نے کہاکہ عمران خان کو لانے والوں کو سوچنا چاہیے کہ جس نے دہشتگردوں کو عام معافی دی ہے جن دہشتگردوں نے آرمی پر حملے کیے اور جوانوں کو شہید کیا ان کو معافی دینا شہادتوں کی توہین ہے، انہوں نے کہاکہ 2022کے انتخابات میں مجھے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ حکومت نظر آرہی ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی اکثریت سے کامیاب ہوگی پنجاب کے ووٹ بغیر وزیر اعظم بننا مشکل ہے، مجھے بلاول بھٹو ملک کا وزیر اعظم نظر آرہا ہے، میٹ دی پریس کے بعد سردار نبیل گبول نے ملیر پریس کلب کے سینئر صحافی علی محمد گبول کے فرزند کے انتقال پر تعزیت کی۔ رپورٽ نبيل ميرجت

Category

Show more

Comments - 0