Duration 1:12

بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار China

111 watched
0
4
Published 13 Mar 2023

نواب شاہ کے علاقے جام صاحب روڑ محلہ سعید آباد میں درندگی کی انتہا معصوم گونگی بچی کو زیادتی کی نیت سے لیجانے والا ملزم اہل محلہ کے ہتھے چڑھ گیا اہل محلہ نے ملزم کو مار پیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پیش آیا ڈی ایس پی سٹی حبیب الرحمٰن لاشاری کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اوباش ملزم پہلے بھی کئی بار علاقہ میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے آج معصوم گونگی بچی کو زیادتی کی نیت سے لے جاتے ہوئے بچی کے شور کرنے پر اہل محلہ نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا متاثرہ بچی کے والدین اور اہلیان محلہ نے ڈی ایس پی سٹی حبیب الرحمٰن لاشاری ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن عبدالطیف تھیم سے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ڈی ایس پی سٹی حبیب الرحمٰن لاشاری نے افسوس ناک واقع کا فلفور نوٹس لیا اور متاثرہ بچی کے والدین اور اہلیان محلہ کو انصاف فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی

Category

Show more

Comments - 0